Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو فوراً امراض قلب اسپتال منتقل کرنے کی سفارش

لاہور:  سابق وزیرا عظم نواز شریف کو فوری طور پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کے مطابق نواز شریف کے حوالے سے تمام ٹیسٹ اور میڈیکل چیک اپ مکمل ہیں، ہماری جانب سے نواز شریف کو واپس محکمہ داخلہ ریفرن کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب محکمہ داخلہ کے جواب کے منتظر ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پروفیسر محمود ایاز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کی جانب سے نوازشریف کو امراض قلب کے اسپتال میں رکھنے کی تجویز دی ہے ، ہماری تجویز ہے کہ نوازشریف کو جلد از جلد امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا جائے ۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی تک نواز شریف کی رپورٹس نہیں دی گئیں، ان کی منتقلی کا فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے اور اس حوالے سے ڈاکٹر محمود بہتر بتاسکتے ہیں۔ نوازشریف کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں، ان کا علاج ماہر امراض قلب سے ہونا چاہیے تھا جو ابھی تک میسر نہیں۔

شیئر: