Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف ایک بار پھر جیل منتقل

لاہور:  ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال سے ایک بار پھر لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو 6 روز اسپتال میں رکھنے کے دوران ان کے مختلف معاینے کیے گئے اور میڈیکل رپورٹ میں رزلٹ کلیئر آنے کے بعد انہیں بورد کی جانب سے اسپتال ہی میں رکھنے کی سفارش کی گئی تھی۔
میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے نوازشریف کو سروسز اسپتال سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم نوازشریف نے پی آئی سی جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واپس جیل لے جایا جائے ۔ جس کے بعد آج ایک بار پھر سے نوازشریف کو سروسز اسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جارہا ہے جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو چیک اپ کے لیے دوبارہ اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے ۔ قبل ازیں نواز شریف سے ان کی والدہ اور بیٹی مریم نواز ملاقات کے لیے اسپتال پہنچی تھیں جہاں انہوں نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی جبکہ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی بھی اسپتال پہنچے تاہم وہ نواز شریف سے ملاقات نہ کر سکے اور واپس لوٹ گئے۔

شیئر: