Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میچ کامیابی سے ختم کرنے کی عادت سیکھنا ہو گی، سرفراز احمد

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہمیں میچ کامیابی کے ساتھ ختم کرنے کی عادت سیکھنا ہوگی اور یہ کمزوری ہمیں نقصان پہنچارہی ہے ۔ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں نئے لڑکوں کو موقع دیا جائے گا لیکن جو ٹیم انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے منتخب ہوگی وہی ورلڈ کپ بھی کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے منتخب 16 کھلاڑی ہی انگلینڈ کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں حصہ لیں گے اور یوں انہیں پوری پریکٹس کا موقع مل سکے گا۔ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی میں ورلڈ کپ کے حوالے سے بات ہو چکی ہے اور ہم نے ورلڈ کپ کیلئے 15 سے 20 کھلاڑیوں کا پول تیار کر رکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں کئی باصلاحیت اور میچ ونر کھلاڑی موجودہیں لیکن ان میں میچ کو اپنے حق میں ختم کرنے کی صلاحیت پختہ نہیں ہو رہی، انہیں سمجھائیں گے کہ وہ میچ فنش کرنے کی عادت ڈالیں جبکہ اس کھلاڑیوں کو شائقین کی جانب سے بھی سپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ وہ اعتماد حاصل کر سکیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز سے 3 ہفتے قبل انگلینڈ پہنچے گی جس سے ورلڈ کپ کیلئے تیاری کا اچھا موقع ملے گا ۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پانچویں یا چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لئے آوں گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: