Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#مریم_نواز‎

مریم نواز کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے لیے اسپتال آمد اور اس کے بعد کی جانے والی پریس کانفرنس پر ٹویٹر صارفین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے متعدد ٹویٹ کی گئیں۔ چند ملاحظہ ہوں۔
عادل گیلانی نے ٹویٹ کیا : ‏ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے۔ میاں صاحب کہتے رہے حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ تین بار کے وزیراعظم کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔ بورڈ پر بورڈ بنا علاج نہ مل سکا۔ ہر بورڈ نے کہا دل کا مرض لاحق ہے لیکن علاج نہ کیا گیا۔ مریم نواز۔افسوس عمران حکومت آمریت دور سے بھی گھٹیا اور گئی گزری ہے۔
حمزہ تنولی نے لکھا : ‏سہولیات لینے کے لئے نہیں بیٹھے یہاں ۔۔!!میاں صاحب نے کہا ھے کہ اگر یہی غیر سنجیدہ رویہ رکھنا ھے تو مجھے واپس جیل لے جاؤ ۔(مریم نواز ) 
ارسلان احمد نے ٹویٹ کیا : ‏میڈم مریم نواز صاحبہ ہماری دعا ہے کے آپ کی والدہ کو اللہ پاک جنت میں اعلی مقام عطا کریں وہ نہیات ہی شریف اور ایماندار تھی اللہ پاک ان کے تمام گناہ معاف آمین ۔
سعدیہ خان کا کہنا ہے : ‏مریم نواز کی خاموشی پہ سوال کرنے والو یہ دُکھ بیٹی ہی جان سکتی ہے جو بسترِ مرگ پہ اپنی جنت کو اللہ کے حوالے کرکے ہماری جنگ لڑنے آئی۔ اللہ پاک ماں جی کلثوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین ۔
امداد علی سومرو نے لکھا : ‏نواز شریف دل کے مریض ہیں اور انہیں ایسے ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں دل کا علاج ہوتا ہی نہیں، یہ میاں صاحب کی تضحیک ہے اور انہوں نے اپنی مزید تضحیک کروانے سے واپس جیل جانے کو ترجیح دی۔ مریم نواز 
ارمان آفریدی نے ٹویٹ کیا : ‏حکومت کی جانب سے انتہائی غیرسنجیدہ رویہ اختیار کیا گیانواز شریف نے اس قسم کا مزید علاج لینے سے انکار کردیا اور جیل جانے کا کہا میڈیکل بورڈ حکومت نے بنایا ہمارا کوئی ڈاکٹراس میں  شامل نہیں۔ ن لیگ متحدہ ہے اور متحدہ رہے گی مریم نواز 
انوار لودھی کا کہنا ہے : ‏مریم نواز پھر ٹوئٹر پر واپس آ گئی ہیں.. لگتا ہے ڈیل کی خواہش پوری نہ ہو سکی.. فواد چودھری نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان  نے ڈیل سے انکار کر دیا ہے۔
آصف بٹ نے لکھا : ‏مریم نواز کی آج کی ٹویٹس اور میڈیا سے گفتگو کے بعد مسلم لیگ ن کو اسمبلی اور اسمبلی سے باہر ہر جگہ نواز شریف کیلیے پوری قوت سے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے.
 

شیئر:

متعلقہ خبریں