Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی حکومت پاکبانوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، پرویز الہیٰ

      ریاض ( ذکاء  اللہ محسن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے وہ دلجمعی کے ساتھ پاکستان کے بگڑے حالات کو سدھارنے کی کوشش کر رہے ہیں چوہدری پرویز الہی نے ان خیالات کا اظہار ریاض میں سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر جٹ کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب کے دوران کیا جس میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں کو درست کرنا آسان کام نہیں۔ سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اس نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی جس طرح سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے اس سے دونوں کے مابین مزید تعلقات مضبوط  ہونگے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ ملک و قوم کے لئے کام کیا ہے اور زرمبادلہ کی صورت میں ملک کی بھرپور خدمت کی ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز، انجنئیرز ،ڈاکٹرز اور دیگر شعبہ جات میں کام کرنے والے پروفیشنلز نے  ملک کا نام روشن کیا ہے۔ اب ضرورت اس کی ہے کہ اوورسیرز پاکستانیوں کے لئے بھی پاکستان میں بہتر مواقع فراہم کئے جائیں موجودہ حکومت اوورسیز کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے اور چاہتی ہے کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔تقریب سے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ وہ بطور سفیر پاکستانی کمیونٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے لئے سفارت خانے کے دروازے کھلے ہوئے ہیں سفارت خانہ پاکستان اپنے ہم وطنوں کی جس حد تک ممکن ہو گا  رہنمائی اور تعاون کرے گا عرصہ دراز سے مقیم پاکستانی یہاں مجھ سے زیادہ پاکستان کے سفیر ہیں ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ چاہے ہم جس مقام پر بھی ہوںاپنے ملک کی عزت میں اضافے کا سبب بنیں اچھے اخلاق اور  قوانین کا  احترام ہمارے ملک کی نیک نامی میں اضافے میں سبب بننے کے علاوہ دنیا میں بہتر مقام دلانے میں بھی کارآمد ثابت ہوگا وزیراعظم عمران خان پاک سعودی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سعودی ولی عہد اسی ماہ  پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جس میں بہت سے  معاہدے ہونگے اس کے علاوہ ویزوں کے حوالے سے سعودی عرب میں مقیم۔پاکستانیوں کے لئے خوشخبریاں بھی شامل ہیں جس میں پاکستانیوں پر زائد فیسوں کے حوالے سے دن رات محنت ہو رہی ہے کہ وہ فیسیں کم ہو جائیں اور  امید ہے کہ  ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے میں یہ خوش خبری مل جائے گی  ۔تقریب کے میزبان چوہدری  نذیر جٹ نے چوہدری پرویز الہی سے کہا کہ جو سمندر پار پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں ان کو بہتر مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ اندرونی سرمایہ کاری فروغ پا سکے تقریب میں تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کرنے کے علاوہ حافظ عبدالوحید نے خطبہ استقبالیہ بھی دیا جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت عابد شمعون چاند نے حاصل کی نظامت کے فرائض وقار نسیم وامق نے ادا کئے اس کے علاوہ مکتبہ دارالسلام کے سربراہ  عبدالمالک مجاہد نے کتابوں کے تحائف اور پی ٹی آئی سٹی کے رہنما شبریز اختر نے اعزازی شیلڈ چوہدری  پرویز الٰہی کو دی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -دہشت گردی اور اس کے سرپرست ملکوں کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے، الجبیر

شیئر: