Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیدیوں کے مقدمات تیزی سے نمٹائے جائیں، پبلک پراسیکوٹر المعجب

    ریاض - - - -سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے قیدیوں کے مقدمات اور زیر حراست افراد کے معاملات تیزی سے نمٹانے کی تاکید کر دی۔ انہو ںنے کہا کہ پبلک پراسیکیوشن میں مختلف شعبوں خصوصاً سرکاری خزانے کی حفاظت او ربدعنوانی کے مسائل میں احتساب کے حوالے سے نمایاں کام انجام دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس شعبے میں مزید پیش رفت حاصل کرنی ہوگی۔ وہ مکہ مکرمہ میں پبلک پراسیکیوشن کی شاخوں کے سربراہوں کے معمول کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کررہے تھے۔ مملکت بھر میں پبلک پراسیکیوشن کے اداروں کے سربراہ موجود تھے۔ المعجب نے کہا کہ پبلک پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کام صاف شفاف شکل میں انجام دے، رجوع کرنے والوں کا احترام کرے، زیر حراست افراد کے معاملات تیزی سے نمٹائے، فوجداری کے مقدمات کی کارروائی کو آسان سے آسان تر کرے۔المعجب نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ سرکاری اداروں اور پبلک پراسیکیوشن کے درمیان اچھا تعلق بنا ہوا ہے۔ اجلاس پبلک پراسیکیوشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیلئے منعقد کیا گیا۔ المعجب نے پبلک کنٹرول بورڈ کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا دائرہ کسی ایک کمپنی یا کسی ایک سرکاری ادارے تک محدود نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -یمنی شہری کی بیدخلی کا حکم

شیئر: