Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطالعے کے کچھ اصول

نیویارک۔۔۔ کام کوئی بھی ہو باقاعدگی اور مستقل مزاجی کامیابی کے امکانات بڑھا دیتی ہے۔ مشکل سے مشکل کام بھی استقامت کے ساتھ کیا جائے تو ایک کے بعد دوسری رکاوٹ دور ہونے لگتی ہے۔ اسی اصول کو مطالعے یا امتحان کے دنوں میں یاد کرنے پر بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔کچھ لوگ پڑھتے اس طرح ہیں جیسے گویا وقت ضائع کر رہے ہوں۔ دلجمعی اور حاضر دماغی کے بغیر مطالعہ وقت کا ضیاع ہے۔مطالعے کےلئے سب سے پہلے علیحدہ اور پ±رسکون ماحول کو یقینی بنائیں۔ ایسا ماحول جس میں شور نہ ہو، روشنی مناسب ہو، درجہ حرارت بہت زیادہ یا کم نہ ہو اور بیٹھنا (اور بعض اوقات لیٹنا) تکلیف دہ نہ ہو۔ ہم سب جانتے ہیں کہ اگر ماحول پ±رسکون ہو تو مطالعہ زیادہ توجہ کے ساتھ ہوتا ہے، نیز یہ زیادہ دیر تک کیا جا سکتا ہے۔ اگر مطالعہ کے لیے علیحدہ کمرہ میسر ہو تو بہت خوب بات ہے۔مطالعے کے لئے خاموشی ضروری ہے اور توجہ ہٹانے کی سب سے بڑی وجہ شور کو سمجھا جاتا ہے۔ مطالعے کے دوران وقفہ لینا بھی ضروری ہے۔ اس سے آپ کے ذہن، اعضاءاور آنکھوں پر بلاوجہ بوجھ بھی نہیں پڑتا اور آپ بریک کے بعد مطالعہ مزید خو شدلی سے کرتے ہیں۔ مطالعہ یا یاد کرنے کے دوران یہ بات ضروری ہے کہ آپ کا ذہن پہلے سے کسی مسئلے میں الجھا ہوا نہ ہو اور آپ کسی پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔ 
 

شیئر: