Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ میں شکست کے ذمہ دار ہم سب ہیں،ہیڈکوچ مکی آرتھر

لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ میں ہم توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھا سکے لیکن میں کسی کو شکست کا ذمہ دار نہیں ٹھہراوں گا کیونکہ ہم سب شکست کے ذمہ دار ہیں وہاں ایشیائی ٹیموں کیلئے بیٹنگ ہمیشہ مشکل ہوتی ہے لیکن ہمارے لیکن کھلاڑیوں نے ٹیسٹ سیریز کے سوامجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی۔پاکستانی ٹیم کی کوچنگ جاری رکھنا چاہوں گا، ابھی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ بہت کام کرنا باقی ہے جسے میں مکمل کرنا چاہتاہوں لیکن اس فیصلے کا اختیار پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ہے۔ دورے سے واپسی پرلاہور میںان کا کہنا تھا کہ اب ہماری پوری توجہ ورلڈ کپ پر ہے، ہم کئی ٹیموں سے آگے ہیں۔ ہم اپنی بیٹنگ لائن میں زیادہ سے زیادہ لچک لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسے لئے کھلاڑیوں کو مواقع دیئے جارہے ہیں تاکہ ان کی حقیقی صلاحیتیں اجاگر ہو سکیں۔کپتان سرفراز احمد کی بیٹنگ کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ وکٹ کیپر بیٹسمین ہیںجبکہ وکٹ کیپنگ بذات خود ایک مکمل کام ہے ۔ سرفراز کی اصل ذمہ داری وکٹ کیپنگ کرنا ہے اور ان کی بیٹنگ پر بھی ہم محنت کر رہے ہیں ۔ ہمیں کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع دینا ہوتا ہے تاکہ وہ اپنی قابلیت ثابت کر سکیں۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی کارکردگی کو ٹیسٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ میںدہرانے میں ناکام رہتے ہیں۔ ورلڈ کپ کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور ہم درست سمت میں گامزن ہیں اور مختلف ٹیموں کے کوچز سے بات کرنے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ ہم تیاریوں کے سلسلے میں کئی ٹیموں سے آگے ہیں۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں سامنے آنے والے نئے چہروں پر بھی غور کریں گے، اگر کسی کی ٹیم میں ضرورت محسوس ہوئی تو انہیں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد انگلینڈ میں میزبان ٹیم کے خلاف میچز کے دوران بھی آزمایا جاسکتا ہے۔ محمد عامر کے بارے میں مکی آرتھر نے کہا کہ عامر بہت باصلاحیت بولر ہیں اور ہمیں کامیابی دلانے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں۔ جب گیند سوئنگ ہو رہی ہو تو ان سے بہتر کوئی بولر نہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: