Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹڈی دل کے خلاف کارروائی

ریاض۔۔۔ وزارت ماحولیات وپانی و زراعت نے اللیث، رابغ، بدر ، ینبع النخل ، املج اور مکہ مکرمہ کے جنوب میں ٹڈی دل کے خلاف کارروائی تیز کردی۔ مشرقی افریقہ سے مغربی سعودی عرب کی جانب ٹڈی دل کی یلغار بتدریج جاری ہے۔متعلقہ شعبے کے انچارج محمد الشمرانی نے بتایا کہ بعض مقامات سے ٹڈی دل بڑھ جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ سدباب کیا جارہا ہے۔ 

شیئر: