Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد چوہدری نے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد...وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹسکمیٹی کا چیئرمین بنانا بہت بڑی غلطی تھی ۔وہ نیب تحقیقات سے بچنے کےلئے پی اے سی کوڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں ۔ پار لیمان چلانا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔عدم تعاون پر اپوزیشن کے بغیر بھی پار لیمان چلاسکتے ہیں۔ وزیر اعظم اپوزیشن کے غیر مناسب روئیے کے باعث اسمبلی میں نہیں آتے ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئر مین بنانے میں ہم سے غلطی ہوئی۔ اپوز یشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاوں پکڑ ے کہ شہباز شر یف کو چیئرمین بنا دیں تو ہم اچھے بچوں کی طرح پارلیمانی نظام چلنے دیں گے۔ اب  پارلیمان نہیں چلنے دے رہے۔ بہتر ہوگا کہ شہباز شریف خود ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوجا ئیں ورنہ ووٹ کے ذ ریعے ہٹانے کا قانونی راستہ استعمال کیا جائے گا۔ شہبازشریف کو علیم خان اور بابر اعوان کی طرح اعلیٰ اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہو جانا چا ہئیے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس سے بڑا مفادات کا ٹکراو کیا ہوگا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں نواز شریف کے سمدھی چوہدری منیر کا اسلام آباد ائیر پورٹ کا کیس آیا تو صدارت شہباز شریف نے کی جس پر ہم نے احتجاج کیا۔
 

شیئر: