Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی کمپنی کا نیا انٹری لیول اسمارٹ فون‎

ایل جی کمپنی رواں ماہ کے آخری ہفتے ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر کے 12 پلس اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔یہ کمپنی کا انٹری لیول اسمارٹ فون ہو گا اور اس میں ہیلیو پی 22 پروسیسر دیا جائے گا۔ فون میں 5.8 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے۔ ‏یہ فون اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔فیس ان لاک فیچر کو بھی ممکنہ طور پر فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سکینر کو جگہ دی جائے گی۔ فون کی قیمت سے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ ایل جی کمپنی اس فون کے علاوہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر جی 8 تھن کیو فون بھی متعارف کرائے گی جو کہ منفرد فیچرز کا حامل ہوگا۔
 

شیئر: