ایکسپیریا ایکس اے 3 کی تصاویر لیک‎

سونی کمپنی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر ممکنہ طور پر ایکسپیریا ایکس زیڈ 4 اور ایکسپیریا ایکس اے 3 اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ایکسپیریا ایکس اے 3 کی لائیو تصاویر لیک ہو کر سامنے آ گئی ہیں۔ فون میں 21:9 ایسپیکٹ ریشو ڈسپلے دیا جائے گا۔کمپنی نے اس ڈسپلے کو سینما وائڈ نام دیا ہے۔فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس میں 23 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ اور ایل ای ڈی فلیش شامل ہوگا۔فون کے دائیں جانب پاور اور والیوم کے لیے تین بٹنوں کو جگہ دی جائے گی ۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو بھی فون کے دائیں جانب شامل کیا جائے گا۔ایکس اے تھری کے ریگولر ماڈل کا ڈسپلے سائز 5.9 انچ اور الٹرا ماڈل کا 6.5 انچ ہو گا۔یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ اسمارٹ فون میں ممکنہ طور پر اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر دیا جائے گا۔ فون کو رواں ماہ کے آخری ہفتے بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: