Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی پی ایل ونر کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کے بعد آفریدی کی وطن واپسی

  کراچی: سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کی نئی چیمپیئن ٹیم کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کے بعد کراچی پہنچ گئے ۔ آفریدی نے کومیلا وکٹورینز کی کامیابی میں اپنی آل راونڈ کارکردگی سے اہم کردار ادا کیا جبکہ فاسڑ بولر وہاب ریاض بھی کومیلا وکٹورینز کے نمایاں بولر رہے ۔آفریدی کا کہنا تھا کہ اب وہ پاکستان سپر لیگ میں اچھی کارکردگی کیلئے پر عزم ہیں۔ وطن واپسی پر ایک ٹوئٹ میں نیشنل اسٹیڈیم کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش پر خوشی کا اظہار کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم اب پہلے سے بہت زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے، ا مید ہے کہ یہاں پر پی سی ایل کا فائنل کھیلنے کا موقع ملے گا۔بی پی ایل میں اپنی عمدہ بیٹنگ کے ساتھ 16 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار اداکرنے والے آفریدی پی سی ایل فور4 میں ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ وقت گھر پر گزارانے کے بعد دبئی جا کر شعیب ملک کی قیادت میں کھیلنے والی ملتان سلطانز ٹیم کوجوائن کرلیں گے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں  

شیئر: