Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکولوں میں سگریٹ پر پابندی؟

طائف۔۔۔ وزارت تعلیم نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اسکولوں ، کالجوں ،دفاتر میں کسی بھی شخص کو سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں۔سرکاری اور نجی اسکولوں میں یہ پابندی نافذ کرانے کیلئے خصوصی ہدایات کردی گئی ہیں۔ نائب وزیر تعلیم نے تمام اسکولوں کے نام تحریری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندی حفظان صحت کی خاطر ایوان شاہی کی جانب سے لگائی گئی ہے۔ تمام سرکاری، نجی اور غیر ملکی اسکول اسکی پابندی کریں۔ جو شخص خلاف ورزی کریگا اسکا احتساب کیا جائیگا۔
 

شیئر: