فش کارن سوپ ایک منفرد ذائقہ‎

اجزاء:
مچھلی( بغیر ہڈی کا گوشت) ۔دو سو گرام
لہسن (کٹا ہوا)۔ ایک چائے کا چمچ
نمک ۔حسبِ ضرورت
سفید مرچ ۔ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس۔ دو کھانے کے چمچ
چکن پاؤڈر۔ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
زیتون کا تیل۔دو کھانے کے چمچ
کارن فلور۔ دو کھانے کے چمچ
ترکیب:مچھلی کو دھو کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔لہسن، چینی، نمک، آدھاچائے کا چمچ سفید مرچ اور لیموں کا رس ایک باؤل میں مکس کر لیں اور مچھلی کو اس میں میری نیٹ کر کے ایک طرف رکھ دیں۔مکئی کے دانوں کو اتنا ابالیں کے نرم ہو جائیں اورہلکا سا کچل لیں۔چکن پاؤڈر کو چار سے پانچ کپ پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔پانچ سے سات منٹ پکانے کے بعد مکئی کے دانے اس میں ڈال دیں  ۔  زیتون کا تیل ایک پین میں ڈال کر میری نیٹڈ مچھلی کو فرائی کریں، جب یہ سنہری ہو جائے تو تیار شدہ اسٹاک اس میں ڈال دیں۔دو سے تین چمچ پانی کے ساتھ کارن فلور کا آمیزہ بنا لیں اور اس کو آہستہ آہستہ سوپ میں ڈالیں۔آگ کو تیز کر دیں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں،سفید مرچ چھڑک کر آگ سے ہٹا دیں پھرگرماگرم پیش کریں۔
 

شیئر: