Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کنگز کی لانچنگ تقریب ،کٹ او ر گانا ریلیز

کراچی: پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز نے طویل انتظار کے بعد بالآخر چوتھے سیزن کیلئے ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کردی جبکہ ٹیم کا نیا گانا بھی ریلیز کردیا۔ کراچی کنگز کی لاونچنگ تقریب میں ٹیم کی کٹ کی رونمائی کے ساتھ معروف گلوکار شہزاد رائے نے نیا نغمہ بھی سنایا۔اس موقع پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال، چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق وصی، کپتان عماد وسیم، کوچ مکی آرتھر اور ڈائریکٹر وسیم اکرم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ایونٹ میں کئی اداکار بھی موجود تھے ۔کراچی کنگز کے کھلاڑی محمد عامر، بابر اعظم، محمد رضوان اور عثمان شنواری بھی موجود تھے۔اس موقع پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اپنے پیغام میں پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کراچی سمیت پورے پاکستان سے پی ایس ایل کے شائقین پر میچز دیکھنے کیلئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان کے میدانوں کا رخ کرنے پر زور دیا۔ٹیم ڈائریکٹر وسیم اکرم نے ویڈیو پیغام میں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کا جوش بڑھاتے ہوئے دکھائی دئیے۔ان کا کہنا تھا کہ میں بطور ڈائریکٹر اپنی ٹیم کے ذہن میں ایک بات ڈالوں گا کہ ہار جیت میچ کا حصہ ہے۔ آپ کو میچ کی آخری گیند تک لڑنا ہے۔کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی صلاحیت سے مطمئن نظر آئے۔مکی آرتھر کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ گزشتہ 3سیزن سے اس ٹیم کے ساتھ ہوں اور یہ ہر گزرتے سیزن کے ساتھ بہتر ہوتی جارہی ہے۔ اس مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے کیلئے پر امید ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: