چھیڑ خانی کی شکایت پر ملازمہ برطرف

الخبر۔۔۔ یہاں کے ایک ہوٹل کی سعودی ملازمہ نے اپنے ہندوستانی رفیق کار پر چھیڑ خانی اور نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔ ملازمہ نے " روتانا " چینل کے خصوصی پروگرام " سیدتی" میں شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہندوستانی کارکن کے ساتھ ہوٹل میں کام کررہی تھی۔ وہ کئی بار اسے خبردار کرچکی تھی کہ اس سے ڈیوٹی مقامات کے سوا کہیں بات چیت کی کوشش نہ کرے تاہم ہندوستانی نے حد سے تجاوز کیا ۔ اس نے جرات کرکے نہ صرف یہ کہ نازیبا زبا ن استعمال کی بلکہ اس کا ہاتھ بھی پکڑ لیا۔ ملازمہ کا کہنا ہے کہ عجیب بات یہ ہے کہ ہوٹل انتظایہ نے ہندوستانی کیخلاف کارروائی کے بجائے اسے ملازمت سے برطرف کردیا۔ ملازمہ نے یہ بھی کہا کہ اس نے مکتب العمل اور پولیس میں رپورٹ درج کرائی تو اگلے روز ہوٹل انتظامیہ نے اسے شکایت واپس لینے پر3 ماہ تنخواہ کی پیشکش کردی۔

شیئر: