Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آخری لمحہ میں قاتل گردن زدنی سے بچ گیا

مکہ مکرمہ۔۔۔ یہاں مسجد التنعیم کے قریب قتل کا سعودی مجرم آخری لمحہ میں گردن زدنی کی سزا سے بچ گیا۔ مقتول کے اعزہ شرعی سزا پر عملدرآمد کیلئے مقررہ مقام پر پہنچ چکے تھے۔ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی بھی کثیر تعداد میں جمع تھے۔ قاتل کا چہرہ سزا کے خوف سے زرد پڑا ہوا تھا۔ سب لوگوں کو یقین تھا کہ اب اس کی زندگی کے چند لمحہ ہی باقی ہیں۔ اسی دوران مقتول کے اعزہ نے یہ اعلان کرکے کہ وہ اللہ کی رضا کیلئے اپنے عزیز کے خون سے دستبردار ہوتے ہیں، قاتل کو معاف کرتے ہیں۔ اس اعلان نے پورا ماحول بدل لیا۔ ہر طرف سے اللہ اکبر اور فریقین کو مبارکباد کی صدائیں گونجنے لگیں۔ 

شیئر: