Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میری وفاداری پاکستان کے ساتھ ہے، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان

 
  لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے کہا ہے کہ وسیم خان کے انتخاب میں شفاف طریقہ کاراپنایا گیا،ان سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا۔ٹیم میں کوئی سیاست نہیں، پوری ٹیم سرفراز کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ نئے ایم ڈی وسیم خان نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول پر تبدیلیاں لا کر مسائل حل کرینگے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ چیئرمین کا کام بورڈ کو لیڈ کرنا ہوتا ہے۔پی سی بی کو پروفیشنل آرگنائزیشن بنانا چاہتا ہوں۔ وسیم خان آسٹریلیااور نیوزی لینڈ میں بھی کھیلے ہوئے ہیں اور پاکستان کےلئے بھی کھیلے ہوئے ہیں، پی سی بی کو ایسا ادارہ بنانا چاہتا ہوں جو دنیا میں کسی ادارے سے کم نہ ہو۔ وسیم خان کی لیڈر شپ کا کوئی ثانی نہیں۔احسان مانی نے کہا کہ وسیم خان کاونٹی کی سربراہی کرنے والے پہلے جنوبی ایشیائی ہیں۔انہوں نے بطور چیف ایگزیکٹو کاونٹی کو بھی ہیڈ کیا ہے، وہ پہلے پاکستان نژاد برطانوی ہیں جنہوں نے کاونٹی کرکٹ میں معاہدہ کیا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پی سی بی نے شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں ستمبر تک انتظار کرنا ہو گا۔تینوں فارمیٹس کےلئے سرفراز احمد کو کپتان بنانے میں کوئی حرج نہیں۔ ورک لوڈ کی وجہ سے سرفراز احمد کو آرام کی ضرورت تھی، پابندی کے بعد سرفراز احمد کو کچھ آرام مل گیا۔ کوئی کھلاڑی کپتان کو گرانے کےلئے سازش یا لابنگ میں ملوث نہیں اور یہ تاثر درست نہیں کہ ٹیم سیاست کا شکار ہے۔اس موقع پر ایم ڈی وسیم خان نے کہا کہ انگلینڈ میں مجھے تنخواہ زیادہ مل رہی تھی تاہم پاکستان میں کام کرنے کا بہت متمنی تھا۔ میری وفاداری پاکستان کےساتھ ہے،گراس روٹ سطح پر خرابیوں کی جڑ سسٹم میں ہے۔ عالمی سطح پر کامیابی میں ہماراتسلسل نہیں ہے۔ہم توجہ کر کے تبدیلی لائیں گے۔ میرا کنٹریکٹ 3سال کاہے لیکن میں طویل مدت کیلئے یہاں رہناچاہتاہوں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: