Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل : پاکستان میں ٹکٹ 500 تا 12ہزار روپے ہوگا

لاہور:پاکستان سپر لیگ4کے پاکستان میں ہونے والے میچوں کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹکٹ کی قیمت کم از کم 500 روپے سے 12 ہزار جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانیوالے میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک فروخت کرنے کا فیصلہ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل4 کے کراچی اور لاہور میں ہونے والے میچز کی آن لائن بکنگ رواں ہفتے شروع ہو جائے گی جس کے لیے مہنگے سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار روپے اور کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھا گیاہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے 5 میچز کے ٹکٹ 500 سے 12 ہزار روپے تک ہوں گے جبکہ لاہور کے3میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک فروخت ہوں گے۔ فائنل میچ کے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل4 کے لاہور میں میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ کراچی میں کھیلے جانے والے میچز 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو ہوں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: