Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریمیئر فٹبال لیگ: لیور پول نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی

  لندن:پریمیئر لیگ میں لیور پول نے اپنی پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی جبکہ ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا میں ریئل میڈرڈ نے مضبوط حریف کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اینفیلڈ کے گراونڈ میں لیور پول اور بون ماوتھ میں مدمقابل تھے۔ لیور پول کے سعد یو مانے نے 24ویں منٹ میں پہلا گول داغا۔ اس کے بعد گیورگینو نے 34ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے ٹیم کی برتری مستحکم کر دی ۔ ان کے بعد محمد صلاح نے 48 ویں منٹ میں ایک اور گول داغ کر ٹیم کی فتح یقینی بنا دی ۔ دوسری طرف بون ماوتھ کوئی بھی گول اسکور نہ کر سکی ۔0-3سے فتح کے بعد لیور پول نے اپنی پہلی پوزیشن واپس چھین لی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مانچسٹر سٹی اور لیور پول کے 62,62 پوائنٹس ہو گئے تھے تاہم ایوریج کے حساب سے مانچسٹر سٹی کو پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن مل گئی تھی۔ بون ماوتھ کیخلاف فتح سے لیور پول کے پوائنٹس 65 ہو گئے۔مزید برآں ہسپانوی لیگ لالیگا میں روایتی حریف رئیل میڈرڈ اور اٹلیٹکو میڈرڈ کا سخت مقابلہ ہوا۔ کیز میرو کے 16 ویں منٹ میں ایکروبیٹک گول نے کمال کر دکھایا۔ 9منٹ بعد گریز مین کے گول سے حساب برابر ہو گیا۔سنسنی خیز میچ میں اٹلیٹکو کے فاول سے حریف ٹیم کو پنالٹی ملی۔ اس پر راموس نے خوبصورت گول کر دیا۔ دوسرے اور آخری ہاف میں گیرتھ بیل نے 74ویں منٹ میں گول اسکور کیا۔ اس طرح گیرتھ بیل نے گول کی سنچری بھی مکمل کر لی۔1-3 سے فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر رئیل میڈرڈ کو دوسرا نمبر مل گیا ہے۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: