Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضمیر جگانے کی کوشش

ہمارے ایک دوست کا کہنا درست ہے کہ محنت سے آدمی ”امیر “ تو بن سکتا ہے مگر کروڑ پتی یا ارب پتی نہیں، اب آپ سوچ سکتے ہیں کہ دنیا بھر میں موجود تمام کروڑ پتیوں نے دولت کیسے کمائی اور کیسے وہ اتنی جلدی اتنے اونچے مقام پر پہنچے ہوئے ہیں
زبیر پٹیل ۔ جدہ
گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیئر صوبائی وزیر علیم خان نیب کی جانب سے حراست میں لئے جانے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ عبدالعلیم خان نے اس حوالے سے بہترین مثال قائم کی ہے جو آج کے تمام لیڈروں کے منہ پر طمانچہ ہے اور یہ شاید70سال میں پہلی مثال ہے کہ کسی وزیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہو۔ ورنہ الزامات ماننا دور کی بات وہ جھوٹا کہہ کر عہدہ بھی چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔
  علیم خان نے یہ اقدام کرکے تمام سیاستدانوں کے ضمیر کو جگانے کی کوشش کی ہے۔اب اس حوالے سے پتہ چلا ہے کہ علیم خان کی آف شور کمپنی اور لندن کے مہنگے علاقوں میں 4اپارٹمنٹ اور آمدنی سے زائد اثاثوں کی تفتیش نیب کررہی ہے۔ 
یہ صرف ایک علیم خان کی کہانی نہیں بلکہ ایسے کئی علیم خان ہیں جو اسمبلیوں اور معاشرے میں موجود ہیں مگر آہستہ آہستہ ایسے لوگوں کی باری آرہی ہے اور وہ نیب کی زد میں ہیں۔ان لوگوں نے یہ دولت قومی خزانہ لوٹ کر بنائی یا ذاتی دولت کا کرشمہ ہے مگر ہمارے ایک دوست کا کہنا درست ہے کہ محنت سے آدمی ”امیر “ تو بن سکتا ہے مگر کروڑ پتی یا ارب پتی نہیں۔ 
اب آپ سوچ سکتے ہیں کہ دنیا بھر میں موجود تمام کروڑ پتیوں نے دولت کیسے کمائی اور کیسے وہ اتنی جلدی اتنے اونچے مقام پر پہنچے ہوئے ہیں۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں