Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر سے بارشوں کا نیا سسٹم، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

کوئٹہ:  مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان کے شمال مغربی حصوں میں پیر کے روز داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں کئی اضلاع میں تیز ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جن اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے ان میں کوئٹہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، پشین، قلعہ عبداللہ، مستونگ، بوشکی، چاغی، سبی، زیارت، ہرنائی، کوہلو، قلات، خضدار، خاران، واشک، آواران اور لسبیلہ شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح سے بدھ کی شام تک تربت، گوادر، پنجگور، سبی، بولان، نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد اور جھل مگسی میں کچھ مقامات پر شدید بارشوں کی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ بارشوں اور برفباری کا یہ سسٹم بلوچستان میں پیر سے بدھ کے دوران موجود رہے گا۔اس دوران تمام متعلقہ حکام اور اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی خطرے یا نقصان کی صورت حال کے پیش نظر پہلے سے تیار رہیں اور احتیاطی اقدامات کریں۔
مزید پڑھیں: - - - -پاکستان کا بڑا اقدام‘ ہند کے قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

شیئر: