عسفان روڈ کا افتتاح

جدہ۔۔۔ وزارت نقل و حمل نے جدہ کمشنری میں عسفان روڈ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا۔ عسفان روڈ جدہ کو شمالی صنعتی علاقے، سٹیز اتھارٹی اور جدہ یونیورسٹی سے جوڑنے والا انتہائی اہم راستہ ہے۔اس کے دونوں اطراف طیبہ محلہ اور مشارف سیکٹر واقع ہیں۔ اسکی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرکے اسے دوبارہ کھولا گیا ہے۔ یہ دو رویہ ہے۔ ہر طرف سے 3گاڑیاں بیک وقت گزر سکتی ہیں۔ سروس لائن بھی رکھی گئی ہے۔ آنے جانے والے راستوں کے درمیان 5میٹر چوڑی جگہ خالی چھوڑی گئی ہے۔
 
 

شیئر: