علیم خان کو کیو ں پکڑا گیا،مشرف نے بتا دیا

اسلام آباد... سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ممکن ہے علیم خان کوکلین چٹ دینے کیلئے گرفتار کیا گیا ہو۔یہ بھی ممکن ہے علیم خان کو دوسرے کرپٹ لوگوں کو پکڑنے کیلئے گرفتارکیاگیاہو۔علیم خان ڈبل شہرت کے حامل ہیں۔ایک طرف لوگ تعریفین اور دوسری طرف برائی کرتے ہیں۔عدالت ہی علیم خان بارے فیصلہ کرسکتی ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ علیم خان ہمیشہ کہتا تھا کہ ن لیگ5 سال حکومت میں رہی کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔علیم خان کے بعد اگر کسی اور شخصیت پر ہاتھ ڈالا گیا تو اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ الزام تھا کہ اپنے لوگوں کو پکڑا نہیں جارہا ہے۔ حکومت نے اس الزام کو وائٹ واش کردیا ۔پرویز مشرف نے کہا کہ شہباز شریف مقدمات سے بچنے کیلئے پی اے سی کا چیئرمین بن گئے۔ جب شہبازشریف کو پی اے سی چیئرمین بنایا گیا تو میں بھی حیران تھا۔پرویز مشرف نے ایک کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر کیلئے بہت بڑی ٹف جاب ہے۔ایک بندے کو لگا کرپھر ا سے نکالنا بہت مشکل کام ہے۔

شیئر: