Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہاز سمندر میں پھنس گیا‘ گیس کے بحران کا خدشہ

کراچی: شہر قائد اور صوبہ سندھ سمیت ملک میں جاری گیس کے بحران میں مزید شدت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 40 ہزار کیوبک میٹرز ایل این جی لئے بحری جہاز الکارنا کو کھلے سمندر میں شدید ہواﺅں نے گزشتہ 2 روز سے گھیر رکھا ہے جبکہ بحری جہاز کو اتوار کو پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہونا تھا۔ بحری جہاز کے کپتان نے شدید طوفانی ہواﺅں کے باعث مزید آگے بڑھنے سے معذرت کرلی ہے۔ واضح رہے کہ 17 اور 18 جنوری کو بھی ایل این جی لانے والے الگشامیا نامی بحری جہاز نے پورٹ قاسم پر سمندری لہروں کے باعث لنگر انداز ہونے سے انکار کردیا تھا۔ 
 
 

شیئر: