Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:شہری ہوا بازی کے ملازمین کو 35دینار معاوضہ

کویت: کویت میں محکمہ شہری ہوا بازی کے ملازمین کو پرخطر ماحول میں کام کرنے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ محکمہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ شعبہ موسمیات، آپریشنل ، نىویگیشن آلات پر کام کرنے والے اورایئر نیویگیشن ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کوپر خطر ماحول میں کام کرنے کامعاوضہ مارچ سے ہر ماہ دیا جائے گا۔ یہ اضافی رقم تنخواہ کے ساتھ ملازمین کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردی جائے گی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ہر ملازم کو اس مد میں 35دینار ماہانہ ملا کریں گے۔
 

شیئر: