Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں شاہ فہد نمائش دیکھنے والوں کا تانتا

کویت ۔۔۔ یہاں شاہ فہد نمائش کا روایتی شان و شوکت کیساتھ افتتاح کردیاگیا۔ اس موقع پر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے شاہ فہد کے بیٹوں اور پوتوں نے ملاقات کی۔ ان میں شہزادہ محمد بن فہد، شہزادہ سعود بن فہد اور متعدد شہزادے شامل تھے۔ امیر کویت نے اس موقع پر سعودی عرب کیساتھ گہرے برادرانہ تعلقات پر فخر و ناز کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ فہد کا کویت پر بڑا احسان ہے۔ ہم انہیں کبھی نہیں بھول سکیں گے۔ شاہ فہد نمائش دیکھنے کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ نمائش شیخ جابر الاحمد الثقافی مرکز میں لگائی گئی ہے۔ 
 

شیئر: