Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم سے راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد:  سابق پاکستانی سپہ سالار اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں ملکی و بین الاقوامی سلامتی کے علاوہ دہشٹ گردی کے خلاف اسلامی اتحاد کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی تھی جس میں خطے میں قیام امن، ملکی استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیرخارجہ کو دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے اور گزشتہ روز راحیل شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔ علاوہ ازیں سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز بھی 16 فروری کو بڑے وفد کے ساتھ پاکستان پہنچ رہے ہیں اور جنرل (ر) راحیل شریف کے دورے کو ولی عہد کے دورے کا تسلسل قرار دیا جارہا ہے ۔

شیئر: