Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات:نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والے پیغامات سے ہوشیار رہیں

ابوظبی:اماراتی وزارت داخلہ نے موبائل صارفین کو نامعلوم اور مشکوک ذرائع سے موصول ہونے والے پیغامات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل صارفین کو اے ٹی ایم کارڈ بلاک کرنے کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ پیغام میں کہا جارہا ہے کہ اپ ڈیٹ نہ کرنے کی وجہ سے اے ٹی ایم کارڈ بلاک کردیا گیا ہے۔ اپ ڈیٹ کرنے کے لئے رابطہ کریں۔ وزارت نے کہا کہ اس طرح کے پیغامات موصول ہوں تو ہرگزرابطہ نہ کیا جائے۔ یہ لٹیروں کا ایک گروہ ہے جوکال کرنے پر نہ صرف بیلنس چوری کرلیتا ہے بلکہ موبائل ڈیٹا بھی منتقل ہوجاتاہے۔  
 

شیئر: