Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی آمد: 20 ارب ڈالر کے معاہدے ہونگے

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ پاکستان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق سفارتی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔ اس دوران وہ وزیر اعظم ہاﺅس میں قیام کریں گے۔ سعودی سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 20 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے دونوں ممالک کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ بعد ازاں سعودی ولی عہد کوالالمپور روانہ ہونگے ۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی ٹیم گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی اور اس نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے علاوہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔
 

شیئر: