Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیکھتے ہی دیکھتے12ملین ڈالر ہوا ہوگئے

جدہ: مائیکل کارل ایک ایسا صفائی کارکن ہے جس پر 2002قسمت مہربان ہوئی تھی۔ اس وقت اس کی12ملین کی لاٹری کھلی تھی۔ ایک گھنٹے میں 12کمانے والے اس کے نوجوان کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ اس کی اتنی بڑی لاٹری کھلے گی۔ اس خطیر رقم کے بڑے حصے سے اس نے ایک شاندار محل خریدا اور دن رات خوب عیاشی کی۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ پیسہ نعمت ہے، اس کی قدر کرنی چاہئے ورنہ نہ نعمت کسی بھی وقت چھن سکتی ہے۔ آخر کار وہی ہوا۔ 12ملین ڈالر دیکھتے ہی دیکھتے ہوا ہوگئے۔ وہ شاندار محل بھی اونے پونے داموں فروخت کرنا پڑا۔ پھر آخر میں وہی ہوا جو اس طرح کی کمائی گئی دولت کا ہوتا ہے۔ تیزی سے آنے والی دولت تیزی سے ختم ہوگئی۔ آج مائیکل کوئلے فروخت کرنے پر مجبور ہے۔ اس کی اب تنخواہ وہی ہے جو 2002میں تھی، یعنی 12ڈالر فی گھنٹہ۔ اس سے اس انوکھے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا اس وقت میرے پاس نہ گھر ہے نہ کار، مجھے اس پر افسوس نہیں۔ جو چیز بغیر محنت آتی ہے وہ اتنی تیزی سے چلی بھی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ مائیکل کا تعلق اسکاٹ لینڈ سے ہے۔ 
  • آپ کا کیا خیال ہے، رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: