Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کثیر الملکی بحری مشق امن 2019 اختتام پذیر

 کراچی ...پاکستان نیوی کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق امن 2019 منگل کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگئیں ۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی نے بتایا کہ امن مشق کا بنیادی مقصد خطے میں امن و استحکام کے لئے مشترکہ آپریشنز اور جوابی کارروائیوں کی صلاحتیوں کو نکھارنا ہے۔ پاک بحریہ 2007 سے کثیرالملکی امن مشقوں کی میزبانی کررہی ہے۔ یہ مشق میری ٹائم تعاون اور محفوظ میری ٹائم ماحول کے فروغ کیلئے اہم سمجھی جاتی ہے۔مشقوں کا مقصد بحری خطرات سے نمٹنا اور سمندری راستوں کو جرائم سے پاک بنانا تھا۔پاکستان کی تینوں مسلح افواج 46 ممالک کی بحری افواج کے ہمراہ ان مشقوں میں شریک ہوئیں۔

شیئر: