Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون کا حکم

 اسلام آباد... وزیر اعظم نے گیس چوری کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاون کی ہدایت کی ہے۔وزیرِاعظم کی زیر صدارت گیس سیکٹر سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، وزیرِ پٹرولیم غلام سرور خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت تقریباً 50 ارب روپے کی گیس چوری کا سامنا ہے۔ چوری یا ضائع شدہ گیس کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالا جاتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ یو ایف جی گیس کی روک تھام کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی نرمی یا رعایت اختیار نہ کی جائے۔ گیس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاون کیا جائے۔

شیئر: