Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے لئے نیا ویزا پالیسی پروگرام زیر غور

اسلام آباد۔۔۔ وفاقی وزےر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے لئے نیا ویزا پالیسی پروگرام زیر غور ہے۔ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سعودی میڈیا ٹیم سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ دریں اثناءٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دوست ممالک نواز شرےف کے معاملے مےںدلچسپی نہےں رکھتے ۔ وزےر اعظم عمران خان نے لبنان کے وزےراعظم سعدالحرےری سے کہا ہے کہ پاکستان مےں نواز شرےف کو اےن آر او دنے کی بازگشت ہے۔ آپ سے مےری ملاقات کے بعد پاکستانی مےڈےا اےن آر او سے متعلق خبرےں چلادے گا۔ جس پر سعد الحرےری نے کہا کہ پاکستان کی سےاست سے باز آےا ۔ پہلے بھی نواز شرےف نے اےن آر او لےنے کے بعد کوئی کمٹمنٹ پوری نہےں کی۔ ہمےں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔فواد چوہدری نے کہا کہ دوست ممالک نواز شرےف کے معاملے کو سنجےدگی سے نہےں لے رہے۔ اپوزےشن کی پوری سےاست ہی اےن آر او کے گرد گھومتی ہے ۔ اسمبلی کے اجلاسوں کی رےکارڈنگ نکلوا کر دےکھ لےں۔ انہوں نے کبھی عوام کے مسائل پر بات نہےں کی بلکہ ےہ اجلاس مےں آتے ہےں اور اپنے مقدمات کا رونا و کر چلے جاتے ہےں۔ اےسا لگتا ہے کہ ےہ نےب کے بورڈ آف گورنرز مےں بےٹھے ہوئے ہےں۔
 

شیئر: