Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ورلڈ کپ میں 30کھلاڑیوں کی آئی سی سی کی شرط ختم

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ میں 30ممکنہ کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست دینے کی شرط ختم کردی۔ورلڈ کپ 2019ءکا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور میگا ایونٹ کیلئے ہر ملک کو اپنی 15 رکنی ٹیم 23 اپریل تک آئی سی سی کو دینا ہوگی اور ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل تک ٹیم میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 23مئی کو میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم 15 کھلاڑیوں کی حتمی فہرست دے سکتی ہے، ایک ماہ کا عرصہ ٹیموں کیلئے سپورٹ پیریڈ کہلائے گا۔23 اپریل سے 23 مئی کے دوران ایک ماہ میں اگر ٹیمیں چاہیں تو ٹیکنیکل وجوہ کی بنیاد پر ٹیم میں تبدیلی کرسکتی ہیں لیکن ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل ٹیم صرف اسی صورت میں تبدیل ہوگی جب کسی ٹیم کے پاس اس کی ٹھوس وجہ ہوگی اور کیس ٹورنامنٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی کو سونپا جائے گا۔اگر کسی ٹیم کا کوئی کھلاڑی ان فٹ ہوتا ہے تو اس ٹیم کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 23اپریل کو انگلینڈ جائے گی۔قومی ٹیم کے کپتان کے مطابق انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں جو ٹیم کھیلے گی تقریبا ً وہی ٹیم ورلڈ کپ میں پاکستانی کی نمائندگی کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دیں گے تاکہ ورلڈ کپ میں ان پر کھیل کا بوجھ کم سے کم ہو۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: