Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کے 3منٹ بعد کویتی نے طلاق دیدی

کویت ۔۔۔ ایک کویتی خاتون نے نکاح کے3منٹ بعد عدالت سے رجوع کرکے طلاق حاصل کرلی۔ اسکی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی، وائرل ہوگئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے بھی اس میں غیر معمولی دلچسپی دکھائی۔تفصیلات کے مطابق خاوند نے دلہن کے گرجانے پر اسے بے وقوف اور سخت سست کہا جس پر دلہن ناراض ہوگئی۔ دلہن نے عدالت سے رجوع کرکے نکاح فسخ کرالیا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے خاوند کے خلاف سخت سست زبان استعمال کی۔ بیشتر خواتین نے شوہر کے رویئے کو غیر ذمہ دارانہ اور گھناﺅنا تصرف قرار دیا۔ 
 
 

شیئر: