Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لسوڑے کا اچار کریں گھرپر تیار ‎

اجزاء۔
لسوڑے ۔آدھا کلو
سونف ۔ایک چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
کچلا ہوا لہسن۔ دو کھانے کے چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ۔ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی۔ ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ۔ دو کھانے کے چمچ
پسی ہوئی رائی۔ دو کھانے کے چمچ
سرکہ۔ ایک پیالی
آئل ۔دو سے ڈھائی پیالی
ترکیب:لسوڑوں کو ڈنڈی سمیت ابلتے پانی میں پانچ منٹ ابالیں، پھر چھلنی میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں۔ اور ڈنڈی نکال کر اچھی طرح خشک کر لیں۔ تمام مصالحوں کو سرکے کے ساتھ ملا کر اس میں لسوڑے شامل کر لیں۔ پھر اس میں آئل ڈال کر لکڑی کے صاف خشک چمچ سے اچھی طرح ملالیں۔جار میں ڈھکن دیکر دو تین دن تھوڑی دھوپ میں رکھیں۔مزیداراچار تیار ہے۔
 

شیئر: