Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپیکر پنچاب اسمبلی سے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے رہنماﺅں کی ملاقات

مکہ مکرمہ (جاوید راہو) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے سعودی عرب کے سینئر رہنماﺅں کی ا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی۔ پی ٹی آئی سعودی عرب کے رہنما فرخ رشید، پی ٹی آئی جدہ کے صدر میاں احمد بشیر ناصر چوہدری کے علاوہ ق لیگ کے چوہدری افضل جٹ سفیان گجر اور چوہدری عبدالخالق شامل تھے۔ وفد نے عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔ چوہدری پرویز الہی نے ملاقات میں ملکی اور صوبائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: