Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمیونٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

3میچ جیتے اور ایک ڈرا سے پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں واحد ناقابل شکست ٹیم
جدہ (ماجد بخش) جدہ میں ہونے والے کمیونٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ پاکستانی ٹیم نے اپنے گروپ میں 3میچ جیتے جبکہ ایک ڈرا کرکے ناقابل شکست رہی۔ پاکستان نے پہلا میچ ایتھوپیا سے 4-1،سینیگال سے 1-0، کانگو سے 3-0سے جیتا۔ افغانستان سے میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ پاکستانی ٹیم کوارٹر فائنل میں فلسطینی ٹیم کے مد مقابل ہوگی۔ کوارٹر فائنل ہفتہ 16فروری کو کھیلا جائیگا۔
 

شیئر: