Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں دھماکہ،28ہندوستانی فوجی ہلاک

سرینگر۔۔۔کشمیرکے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں سرینگر جموں ہائی وے پر بم دھماکے میں26ہندوستانی  فوجی اہلکارہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ دھماکہ خیز مواد سے لدی کار کوہندوستانی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروںکی بس سے ٹکرا دیا گیا جس سے نتیجے میں زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکے بعد سرینگر جموں ہائی وے پر ٹریفک معطل ہو گئی ۔ ہندوستانی فوج نے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔

شیئر: