Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#شہباز_شریف‎

لاہور ہائیکورٹ نےآشیانہ اور رمضان شوگرملز کیسز میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ اس فیصلے پر ٹویٹر صارفین کی کیا رائے ہے آئیے دیکھتے ہیں۔
تجزیہ نگار سید طلعت حسین نے ٹویٹ کیا : ‏شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اور رمضان شوگر مل کیس درخواست ضمانتوں پر سماعت مکمل۔ لاہور عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی۔
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے لکھا : ‏شہباز شریف صاحب ضمانت تو مل گئ کیا عدالتوں پہ اعتماد بحال ہوا یا اس فیصلے پہ بھی تحفظات ہیں ۔
محمد ماجد نے ٹویٹ کیا : ‏شہباز شریف کے موقف کی فتح۔ شہباز شریف نے کہا تھا ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ الحمدللہ  ریاستی اداروں کی دن رات کوششوں کے باوجود ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ یہی ہیں اصّل محسن پاکستان۔
حمزہ چوہدری نے کہا : ‏‎الحمدللہ!اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔شہباز شریف صاحب کو ضمانت ملنا۔نیب کا وہی حال لاہور ہائی کورٹ میں ہوا جو ایون فیلڈ کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوا تھا۔
سرور گجر کا کہنا ہے : ‏مبارک مسلم لیگ کے شیرو آخر میاں محمد شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی گئی اور عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ شہباز شریف نے قومی خزانے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا ۔ آخر حق اور سچ کی ہی فتح ہونی تھی ۔
ثانیہ عاشق نے ٹویٹ کیا : ‏انشاء الّلہ  وہ دن دور نہیں جب الزام تراشیوں اور سیاسی انتقام کے بادل چھٹ جائیں گے۔ قوم اس دن کے منتظر ہیں جس دن نواز شریف ایک مرتبہ پھر ان میں ہونگے۔
جاوید ہاشمی نے کہا : ‏وہ کرپشن کے ثبوت کہاں گئے اب ؟ تین ماہ سے قید رکھا عدالت میں کچھ ثابت نہ کر سکے شہباز شریف کے خلاف ۔ شرم کسے کہتے ہیں دور دور تمہارا واسطہ نہیں لگتا۔
محفوظ الرحمان اعوان نے لکھا : ‏شہباز شریف نے ایک روپیہ کی کرپشن نہیں کی یہ احتساب نہیں انتقام تھا جو مسلم لیگ ن کے خلاف جاری ہے احتساب بیورو عدالت کو مطمن نہیں کرسکی شہباز شریف رہا ۔
سیدہ فاطمہ کوثر کا کہنا ہے : ‏لاہور ہائیکورٹ نےآشیانہ اور رمضان شوگرملز کیسز میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی۔عدالتوں کےفیصلوں کو ہم احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر افسوس صرف اس بات کا ہےکہ قانون آج بھی سب کےلئےبرابر نہیں، ایسےمایوس کن فیصلےاس بات پر عوام کا یقین پختہ کردیتےہیں کہ نظام واقعی گلہ سڑا ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں