Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کو شکست کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے ، برطانیہ

برسلز۔۔۔برطانوی وزیر دفاع گاوین ولیم سن نے کہا ہے کہ ان کا ملک داعش کے خطرے سے نمٹنے اور اس کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کو تیار ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب امریکہ نے کہا ہے کہ وہ داعش کے خلاف جنگ کے لیے نیا اتحاد تشکیل دینے کو تیار ہے۔جب ولیم سن سے سوال کیا گیا کہ کیا برطانیہ شام میں مبصر فورس کی تشکیل وتعیناتی کی حمایت کرے گا؟ انھوں نے اس تجویز پر کوئی اعتراض تو نہیں کیا تاہم برطانیہ داعش کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔انھوں نے کہا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ داعش کا خطرہ تبدیل ہونے جا رہا ہے ۔اسکے بعد منتشر ہونے جا ئیگا۔

شیئر: