Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ٹائم_ٹو_انویسٹ_ان_پاکستان‎

سعودی ولیعہد کے پاکستان دورے کے ساتھ ملک میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین کئی معاہدوں پر دستخط کیے جا رہے ہیں۔ پاکستانی ٹویٹر صارفین اس صورتحال کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔
کلیم احمد نے ٹویٹ کیا : ‏۔پچھلے دس سال میں دنیا بھرکو علم تھا کے یہاں کیا لوٹ مچی تھی اسی طرح اب بھی دنیا کو معلوم ہے کہ اب یہاں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے حکمران کمیشنیں طلب نہیں کریں گے۔ یہ سرمایہ کاری جو سعودی اب لے کر آ رہے ہیں، پہلے بھی تو لا سکتے تھے ۔اچھے سرمایہ کار گند میں ہاتھ ڈالنا پسند نہیں کرتے۔
نوشین سحر نے لکھا : ‏‎وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہےکہ ریکوڈک کے ذخائر میں سرمایہ کاری کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ صوبے کی 700 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی پر سیاحت میں سرمایہ کاری کے لئے بھی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
سراج الدین کا کہنا ہے : ‏موجودہ حکومت کا سب سے بڑا کریڈٹ یہ ہے کہ انہوں نے بہت اچھی سفاتکاری کی۔ سرمایہ کاری لانے کیلئے بیرونی ممالک کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان میں آپکا پیسہ محفوظ رہے گا اور کرپشن مافیا سے جان چُھوٹ گئی ہے۔ سابقہ حکمران ملکی مفاد کی بجائے ذاتی بزنس کو ترجیح دیتے تھے۔ 
عظیم یوسف زئی نے لکھا : ‏‎سعودیہ عرب نے عمران خان کے وزیراعظم بننے کےبعد جس طرح پاکستان کا ساتھ دیا جس طرح ریکارڈ سرمایہ کاری کی جارہی ہے اِس کی تاریخ میں دوسری کوئی مثال نہیں ہے قوم بالکل پر اُمید ہوجائے یہ ملک فلاحی ریاست مدینہ بن کر رہے گا۔
یاسر خان نے ٹویٹ کیا : ‏‎ہمارے ملک میں نہ افرادی قوت کی کمی ہے، نہ وسائل کی کمی ہے اس لئے ہم اپنے وسائل کو استعمال کرکے اس ملک میں ایک بڑا صنعتی اور سرمایہ کاری انقلاب لاسکتے ہیں تب ہی ہم اپنے ملک کو حقیقی معنوں میں سرمایہ کار ملک کہہ سکتے ہیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں