Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 4: اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز

دبئی: پی ایس ایل 4میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار انٹری دیتے ہوئے 5وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔لاہور قلندرز کو ابتدائی میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتا ن محمد حفیظ کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز کے اوپنرز فخر زمان اور سہیل اختر نے برق رفتاری سے 97 رنز کا آغاز فراہم کیا۔سہیل اختر 37 رنز بناکر 97 کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوئے جبکہ فخر زمان نے 65 رنز بنائے۔لاہور قلندرز اچھے آغاز کے باوجود بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بناسکی۔پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اے بی ڈی ویلیئرز 17 گیندوں پر 24 رنز بناکر وقاص مقصود کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 24 رنز دے کر 2 وکٹیں جبکہ محمد سمیع، شاداب خان، وقاص مقصود اور کیمرون ڈیلپورٹ ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے حصول کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے رونکی اور رضوان حسین نے اچھا آغاز فراہم کیا تاہم راحت علی نے اننگز کے چھٹے اوور میں اوپنرز اور فلز سالٹ کو آوٹ کرکے دفاعی چیمپیئن کےلئے خطے کی گھٹی بجائی تاہم کیمرون ڈیلپورٹ اور حسین طلعت نے 55 رنز کی شراکت سے اسکور 104 رنز تک پہنچادیا ، دونوں بالترتیب 24 اور37 رنز بنا سکے، اس کے بعد فہیم اشرف اور آصف علی نے بلند و بالا چھکوں کی مدد سے لاہور قلندرز کی جیت خواب چکنا چور کردیا۔فہیم اشرف اور آصف علی نے 23 اور 36 رنز اسکور کئے اور ناٹ آوٹ رہے، فہیم اشرف کو شاندار آل راونڈ کارکردگی پر پہلے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پی ایس ایل 4کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: