Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

لاہور:  تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان کو احتساب عدالت نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق نیب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی، اس دوران نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ ن ے علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 15 دن توسیع کی درخواست کی۔
نجی ٹئ وی کے مطابق عدالت میں سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم نے گزشتہ 9 روز کے ریمانڈ میں کوئیت عاون نہیں کیا۔ 2003ء میں یہ عام آدمی تھے اور 2007ء میں 871 ملین کے اثاثوں کے مالک بن گئے، اس دوران انہوں نے 35 کمپنیاں بنائیں اور 100 اکاؤنٹ کھلوائے۔ ملزم یہ نہیں بتا سکا کہ اس نے 900 کنال اراضی کیسے خریدی جبکہ ان کے ملازم عمیر کے اکاؤنت میں بھی بھاری رقم موجود ہے۔ دوسری جانب علیم خان کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ کیس میں نیب کی انکوائری حقیقت پر مبنی نہیں، انہوں نے بیرون ملک جائداد سمیت اثاثوں کی دستاویزات جمع کرائی ہیں۔ 33کمپنیوں میں سے 2 کام کررہی ہیں جبکہ 900 کنال اراضی میں علیم خان 50 فیصد کے شراکت دار ہیں اور باقی زمین کے مالک میاں عامر محمود ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی۔ واضح رہے کہ نیب نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو پاناما لیکس میں سامنے آنے والی آف شور کمپنیوں اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کررکھا ہے ۔ نیب لاہور علیم خان کے ساتھ ان کی اہلیہ، والد اور والدہ کے اثاثوں کی بھی چھان بین کررہا ہے ۔
 

شیئر: