Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کا طبی معاینہ‘ منتقلی کے لیے سیکورٹی پلان تیار

لاہور:  مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی گزشتہ روز آنے والی اطلاعات کے بعد آج کوٹ لکھپت جیل میں ان کا طبی معاینہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل کے ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر سمیت دیگر ٹیسٹ کیے، بتایا گیا ہے کہ انہیں آج بھی ہلکا بخار ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نواز شریف کو بخار تھا جبکہ اس دوران انہیں جیل سے جناح اسپتال منتقل کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے سیکورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں تین شفٹوں میں اہل کاروں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ ایلیٹ فورس اور سادہ لباس میں علاحدہ نفری بھی تعینات ہوگی، اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم کے کمرے کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔پولیس کے مطابق نواز شریف کے وارڈ کے باہر جیل عملہ تعینات ہوگا۔  صرف حکومت کے تشکیل کردہ ڈاکٹرز کے بورڈ کو کمرے تک رسائی ہوگی۔  نواز شریف کے کمرے کو جانے والے راستے پر تمام ڈاکٹرز اور رشتے داروں کی 3 جگہ چیکنگ کی جاے گی۔

شیئر: