Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک بحریہ نے 2 کروڑ کی شراب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

اسلام آباد:  پاکستان نیوی نے اورماڑہ کے قریب سمندر کے راستے اسمگل کی جانے والی شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ ذرائع کے مطابق پکڑی گئی کھیپ کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے ہے۔
نجی ٹی وی کی ترجمان پاک بحریہ کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی نے اورماڑہ کے قریب سمندر میں کارروائی کی اور اس دوران پاکستان اسمگل کی جانے والی شراب کی بڑی مقدار برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت تقریباً 20 ملین روپے یا 2 کروڑ روپے ہے۔ 
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے کھیپ کو پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔ بیان کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں امن واستحکام کے قیام کے لیے پُرعزم اورہرلمحہ تیارہے ۔

شیئر: