Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزن کم کرنے کے لیے لو کیلوری ڈائیٹ پلان ‎

وزن کم کرنے کے حوالے سے یہ سوال بارہا اٹھتے ہیں کہ کس طرح کی ڈائیٹ لی جائے؟ کیا کھایا جائے اور کیا نہ کھایا جائے ؟  لو کاربوہائیڈریٹ ڈائیٹ لی جائے یا ہائی پروٹین ڈائٹ ؟کوئی بھی شخص جو اپنا وزن کم کرنا چاہتا ہو اس معاملے میں کنفیوز ہو سکتا ہے ۔ ایک آسان حل یہ ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے لو کیلوری فوڈز کا استعمال کیا جائے تاکہ آپ کا جسم اپنی توانائی کی ضروریات کو جسم میں موجود فیٹ سے پورا کرے ۔ اس طرح بہت جلد وزن کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ 
لو کیلوری فوڈ کے بہت سے آپشن موجود ہیں ۔ ذیل میں تین ریسیپی درج کی جا رہی ہے جنہیں اپنے ڈائٹ پلان کا حصہ بناکر آپ چند ہفتوں میں وزن میں کمی لا سکتے ہیں ۔ 
ناشتے میں اڈلی ایک بہترین آپشن ہے جو بنانے میں آسان اور بہت ہی کم کیلوریز کی حامل ہے ۔ دیگر اوقات کے مقابلے میں ناشتے میں اڈلی کھانا اس لیے زیادہ فائدہ مند ہے کہ اس صورت میں آپ کو بنیادی غذائیت پر سمجھوتا نہیں کرنا پڑے گا ۔ اسے کھانے سے آپ کا معدہ ہلکا پھلکا رہے گا لیکن زیادہ وقت تک بھرا بھرا محسوس ہو گا ۔ اڈلی مختلف اقسام کی ہوتی ہیں اور مختلف طریقوں سے بنائی جاتی ہیں ۔ آپ پلین اڈلی کو سمبر کے ساتھ کھا سکتے ہیں اسے سبزیوں اور مصالحوں کے ساتھ فرائی کرکے مزید مزے دار بنایا جاسکتا ہے۔  
دہی چاول دوپہر کے کھانے کے لیے بہترین آپشن ہے جو کم کیلوریز کا حامل ہونے کے سبب وزن میں کمی میں مدد دیتا ہے ۔ یہ معدے کو گیس اور اپھارہ سے بھی بچاتا ہے ۔ دہی میں کیلشیم ، پروٹین اور پروبائیوٹیک موجود ہوتے ہیں یہ تینوں اجزاء وزن میں کمی لانے کا سبب بنتے ہیں ۔ اگر آپ چاولوں سے کم کیلوریز حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ لنچ کے لیے بہترین ڈش ہے ۔ 
رات کے کھانے میں گرین سلاد سب سے بہتر ہے ۔ ایسا ڈنر  جو فائبر اور غذائیت سے بھرپور ہو لیکن اس میں کیلوریز انتہائی کم مقدار میں موجود ہوں ۔ آپ گرین سلاد میں گرین سبزیاں ، چیری ، ٹماٹر اور دیگر سبزیاں جو فائبر سے بھرپور ہوں  شامل کرکے اپنے ہاضمے کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔ یہ میٹابولزم کو بھی بڑھانے میں مدد دیتی ہیں اس طرح ہاضمے کو بہتر بنا کر وزن میں کمی لانے کا سبب بنتی ہیں   ۔

شیئر: