Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

     اسلام آباد ..سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں ایک دن کی تاخیر ہوگئی ۔ دورے کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ دفتر خارجہ نے سعودی ولی عہد کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی کی تصدیق کر دی۔بیان میں کہا گیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو 16 فروری کو پاکستان آنا تھا۔ اب وہ 17 اور 18 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ولی عہد کی مصروفیات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دریں اثناء  سعودی ولی عہد کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 17 فروری کو ہونے والی پاک، سعودی بزنس کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی ۔سرمایہ کاری بورڈ نے کانفرنس منسوخ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'بزنس کانفرنس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
 
مزید پڑھیں:- - - - خطے کی بدلتی صورتحال میں سعودی ولی عہد کا دورۂ پاکستان

شیئر: